عمران خان خیبر پختون خواہ سے
سوءی ناردن گیس پاءیپ لاءن نے ایک سال کی انتھک مھنت کے بءد لیگل گیس میٹر لگانے کا کام شروع کر دیا جسکو ماضی میں نا ممکن تصور کیا جاتا تھا.
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب کی موجودگی میں ضلع کرک میں سوئی گیس میٹرلگانے کاآغازکردیا۔ سینئر جنرل منیجرSNGPLارباب ثاقب نے ضلع کرک میں کشمیری بانڈہ،چوکارہ کودورہ کیااورمیٹرنصب کرنے کے مہم کامعائنہ کیا۔اس موقع پرگیس کنکشن اورمیٹرانسٹالیشن پرمقامی کمیونٹی اورضلع کرک کے سیاسی نمائندوں نے سوئی گیس کے اس اقدام کرتے ہوئے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب کوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ کرک کے عوام گیس میٹرلگانے پرراضی ہیں۔
سوئی گیس کے سینئرجنرل منیجرارباب ثاقب نے صوبائی حکومت، مقامی لوگوں،ضلعی انتظامیہ اورسیاسی نمائندوں کے بھرپور تعاون کوسراہتے ہوئے کہاکہ میٹرائزیشن مہم برق رفتاری سے جاری رہیگا،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی بورڈ آف ڈائریکٹرز،انتظامیہ اورسیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے مقامی لوگوں کی محرومیوں کوختم اورسوئی گیس خسارے کوکم کرنے کیلئے وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،مقامی سیاسی نمائندوں اورمقامی لوگوں کے تعاون سے میٹرائزیشن منصوبے کی بروقت تکمیل کویقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔
ارباب ثاقب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ SNGPL تیل اورگیس پیداکرنیوالے اضلاع کرک،کوہاٹ اورہنگومیں 9ارب روپے کی لاگت سے گیس نیٹ ورک کی توسیع اوربحالی پربرق رفتاری سے عمل پیراہے،1.944ملین روپے کی لاگت سے منصوبے کے فیزون پرکام جاری ہے جس میں 694.6ملین روپے صوبائی حکومت نے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کے فیزون کے تحت مذکورہ اضلاع میں اب تک325کلومیٹرگیس نیٹ ورک بچھایاگیاہے۔
سوئی ناردن گیس پاءیپ لاءن نے ایک سال کی انتھک مھنت کے بءد لیگل گیس میٹر لگانے کا کام شروع کر دیا
