عمران خان خیبر پختون خواہ سے
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا گزشتہ رات گئے پشاور اور نوشہرہ کے مختلف پولیس تھانوں کا اچانک دورہ ۔
آئی جی پی نے رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے مختلف تھانوں، چوکیات اور ناکہ بندیوں کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں دریافت کیا۔ آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے اور ان کی مستعدی پر ان کو شاباش دی اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کی فرض شناسی اور مستعدی پر ان کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا گزشتہ رات گئے پشاور اور نوشہرہ کے مختلف پولیس تھانوں کا اچانک دورہ ۔
