• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی فوج پر حملہ، 5 فوجی مارے گئے

Apr 4, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمانڈوز ماؤ باغیوں کے خلاف آپریشن کررہے تھے، مسلح جنگجوؤں نے گھات لگا کر جوابی حملہ کیا جس میں پانچ بھارتی اہلکار مارے گئے۔چند روز قبل بھی باغیوں نے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا تھا جس میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوئے تھے۔حملوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ ماؤ باغی اپنے حقوق کے لیے مسلح جدوجہد کررہے ہیں۔