• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صدر ولادی میر پیوٹن روس کے پرکشش ترین مرد قرار

Apr 4, 2021

ماسکو (نمائندہ خصوصی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2000 افراد پر مشتمل سروے میں خواتین اور مردوں نے روسی صدر کو ملک کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سروے میں روسی عوام سے سوال کیا گیا کہ ملک کی سب سے پرکشش شخصیت کون ہیں؟ جس کے جواب میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے ولادی میر پیوٹن کو ووٹ دیا۔روس کے باشندوں کے مطابق ملک میں موجود کوئی کھلاڑی، اداکار اور سیاست دان ولادی میر پیوٹن کی پرکشش شخصیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔