• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران سے تعلقات قائم ہونے کے بعد چین نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

Apr 4, 2021

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چین نے امریکہ سے ایران پر عائد تمام غیرقانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونئینگ نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکہ پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔امریکہ نےعالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔امریکہ کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔