بنگلورو (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست کرناٹک میں شرابی شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کوڈاگو کے نواحی گاؤں میں رہنے والے ایراوارا بوجا نامی شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ شراب کا عادی ہے اور اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا اور مار پیٹ کرتا رہتا ہے۔
ملزم نے گزشتہ روز ایک بار پھر بیوی سے جھگڑا کیا جس کے بعد باہر سے تالا لگا کر گھر کو آگ لگاکر فرار ہوگیا۔ گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔