• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا واقعی ماہرہ خان نے نکاح کرلیا؟ تصویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کا موقف بھی آگیا

Apr 4, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) برائیڈل ڈریس میں اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے دوسرے نکاح کی افواہیں سامنے آئیں جس پر اب اداکارہ کا موقف بھی آگیا۔

اداکارہ نے سرخ برائیڈل ڈریس میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکی جس پر افواہیں شروع ہوگئیں کہ بالآخر ماہرہ خان نے شادی کرلی ، اس کے بعد اداکارہ کو مبارکبادیں بھی وصول ہونا شروع ہوگئیں۔

ان افواہوں نے زور پکڑ ا تو اداکارہ نے کہا کہ جب شادی ہوگی تو کسی کو معلوم ہوگا، میری پھوپھی سمیت ہر بندہ ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے کہ نکاح کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے بارے پوچھ رہا ہے ۔

اس سے قبل ماہرہ خان اعتراف کرچکی ہیں کہ معروف ڈیزائنر کو وہ پسند کرتی ہیں۔