• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ صدر بوریوالا کی کاروائی…خطرناک ڈاکو یعقوب گرفتار..

Sep 21, 2019

تفصیلات کے مطابق کرائم کی حالیہ لہر کو کنٹرول اور خاص طور پر تین یوم قبل ڈکیتی کی واردات میں دوران مزاحمت فائرنگ کر کے زخمی کرنے والوں ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اے ایس پی بوریوالا آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او صدر بوریوالا محمد یعقوب پر مشتمل ٹیم تشکیل دی. جنہوں تین یوم کی دن رات کی محنت کے بعد کامیاب ک نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو یعقوب کو گرفتار کر لیا. ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تین یوم قبل 451ای بی سے علی نواز سےموٹرسائیکل, موبائل اور کیش چھین لیا تھا اور جاتے ہوئے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا. پولیس نے جدید سائنسی تفتیشی ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ملزم یعقوب کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جو کہ 3یوم کے ریمانڈ پر ہے. ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا عوام کو جان و مال سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکو کسی معافی کے لائق نہیں جنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دالوائی جائے گی.

رپورٹ…
انضمام الحق ایریا رپورٹر نیوز ٹائم