• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اپوزیشن کی 3 جماعتوں کے ارکان کا یوسف گیلانی کیخلاف سینیٹ میں احتجاج

Apr 5, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن کی 3 جماعتوں کے ارکان نے یوسف گیلانی کیخلاف سینیٹ میں احتجاج کیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ 12 مارچ کو ایوان میںجو کچھ ہوا وہ سب کو پتاہے،اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں حکومتی ارکان سے ووٹ لیے گئے،اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ہمارا دل رنجیدہ ہوا،ہم 27 لوگ الگ اپوزیشن کے طور پر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے 5 تحفے بھجوائے گئے،اعظم تارڑ کے ریمارکس پریوسف گیلانی کے حمایتی سینیٹرزنے احتجاج کیا،تحفہ کہنے پرحکومتی ارکان نے ہنگامہ کیا اورایوان میں شورشرابہ کیا۔