خانیوال ( وقار حسین پراچہ) چک 18 نائن آر نوجوان کام کرتے ہوۓ ٹیوب ویل کے کنواں میں گر گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا اور اسٹیشن کورآرڈینٹر محمد سمیع کے ہمراہ ریسکیو1122 کے جوان موقع پر پہنچ گۓ ریسکیو جوانوں نے نوجوان کی زندگی بچانے کے لیے کنواں کے ادھر ہی ابتدائی طبی امداد دی نوجوان کے سانس کو بحال رکھنے کے لیے کنواں کے اندر ہی آکسیجن فراہم کی گئ ۔ بعدازاں ریسکیو جوانوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو روۓ کار لاتے ہوۓ نوجوان کو بحفاظت باہر نکالا ۔اور ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔موقع پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسکیو جوانوں کے بروقت پہچنے اور بہتر انداز میں مدد فراہم کرنے کو سراہا ۔