• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جہانگیر ترین کےساتھ عدالت جانیوالے ذاتی حیثیت میں گئے، شبلی فراز

Apr 7, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت جانیوالے ذاتی حیثیت میں گئے، یہ پارٹی نہیں، جہانگیر ترین کیلئے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹرشبلی فراز کاکہناہے کہ عمران خان کی نظر میں انصاف سب کیلئے برابر ہے،جہانگیر ترین پارٹی کے پرانے رکن ہیں،ان کاکہناتھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کئی لوگوں کے تعلقات ہیں، ملک ترقی اس وقت کر سکتا ہے جب بلاتفریق احتساب ہو۔