• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسرائیل میں نئی حکومت کا قیام، مسلمان پارٹی کو مرکزی کردار مل گیا

Apr 7, 2021

تل ابیب(نمائندہ خصوصی)اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے چار سیٹیں جیتنے والی مسلمان پارٹی کو مرکزی کردار مل گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’القائمہ العربیہ الموحدہ‘ نامی پارٹی کا کردار حکومت کی تشکیل میں کلیدی کردار ہے،اس پارٹی کے ممبران کو شامل کئیے بغیر حکومت بنانا ممکن نہیں ہوگا۔اسرائیلی صدر نے سابق وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے تاہم انکے پاس اتنے ممبران نہیں ہیں کہ وہ اعتماد کا ووٹ لے سکیں۔اسرائیل کے 120 ارکان پر مشتمل پارلیمان میں 52 ارکان نے بینجمن نیتن یاہو کی حمایت کی ہے جب کہ حکومت بنانے کے لیے 61 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے ۔’القائمہ العربیہ الموحدہ‘ کے رہنما منصور عباس اس سے قبل پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں اور فلسطین کی جدوجہد آزادی کے حق میں بیانات بھی دیتے رہے ہیں تاہم ابھی انہوں نے نئی حکومت میں اتحادی کا انتخاب نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ دو برس کے دوران چار بار الیکشن ہوچکے ہیں اور ہر بار کوئی بھی جماعت درکار اکثریت حاصل نہیں کر پائی ہے جس کے باعث ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔