جوہانسبر گ (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی چار میچز کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جا ئے گا تاہم ون ڈے سیریز جیتنے والی قومی ٹیم کا مورال ہائی ہے جس کے باعث پلیئنگ الیون کا تعین مشکل ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی ’ جیو سپر ‘ کی رپورٹ کے مطابق پہلے ٹی ٹوینٹی میں ممکنہ ٹیم میں سیریز کے ان فارم بیٹسمن فخر زمان ، بابراعظ، فہیم اشرف ، محمد حفیظ اور حسن علی شامل ہوں گے جبکہ ممکنہ ٹیم میں حیدر علی ، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر ، حارث روف اور محمد نواز شامل ہوں گے۔ٹیم میں آخری وقت میں ایک تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے ، محمد نواز کی جگہ شرجیل خان کو کھلایا جا سکتاہے لیکن اس کا فیصلہ وکٹ کی صورتحال دیکھ کر ہو گا ، جنوبی افریقہ سے مقابلے کیلئے حتمی الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
جوہانسبرگ میں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے دوران دوسری بار مد مقابل ہوں گے باہمی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے اس گراﺅنڈ پر پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا تھا ، اس میچ میں فخر زمان نے 193 رنز کی تاریخی اننگ کھیلی تھی اور وہ جنوبی افریقہ وکٹ کیپر کے جھانسے میں آ کر رن آوٹ ہو گئے تھے ۔