• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محم حفیظ کے آؤٹ ہونے پر جوتا اتار کر جشن منانے والے جنوبی افریقن باؤلر کا جوتا ہی غائب کردیا گیا، دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی

Apr 11, 2021

جوہانسبرگ(نمائندہ خصوصی)پاکستانی بلے باز محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنا جوتا اتار کرجشن منانے والے جنوبی افریقن سپن باؤلر تبریز شمسی کا جوتا ہی غائب کردیا گیا۔
تبریز شمسی وکٹ لیکر اپنی خوشی کا منفرد طریقے سے اظہار کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں وہ وکٹ لینے کے بعد اپنا جوتا اتار کر اس سے کال ملاتے ہوئے کان کو لگاتے ہیں۔پہلے ون ڈے میچ میں ایسا ہی ہوا تا ہم اس دوران انکا جوتا ساتھی کھلاڑی ویجلون نے غائب کرتے ہوئے اپنی شرٹ کے اندر چھپا لیا جس پر تبریز شمسی اپنا جوتا تلاش کرتے رہے تاہم کچھ دیر بعد ویجلون نے خود ہی جوتا ان کو واپس کردیا۔