لاہور (نمائندہ خصوصی) کورونا کی عالمی وبا کے پیش نظر ایشیا کپ ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کورونا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ کرکٹ کے مداح ایشیا کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے میچز نہیں دیکھ پائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 میں ہونا تھا تاہم کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر ایشیا کپ اگلے سال 2022 تک کیلئے ملتوی کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ دوبارہ ملتوی کردیا گیا، کرکٹ مداحوں کے دل ٹوٹ گئے
