• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنر سٹیٹ بینک نے عید پر ترسیلات زر مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی

Apr 12, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ اور بینکوں کے درمیان اشتراک اہم ہے ، ترسیلات زر 26فیصد بڑھی جو کہ خوش آئند ہے ،عید پر ترسیلات مزید بڑھ سکتی ہیں ، پاکستانی معیشت میں بہتری سے متعلق آج وزیر اعظم نے ٹویٹ بھی کیا،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے ،اس وقت کورونا کی تیسری لہر پر لوگوں کو فکر ہے ، کورونا آنے سے قبل معاشی اشاریے مستحکم تھے ، کورونا وباءکے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بات کر رہے ہیں ، سیمنٹ کی فروخت میں مارچ میں 44 فیصد اضافہ دیکھا گیا ، مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 54لاکھ ٹن رہی ،پاکستان میں آٹو موبائل شعبے میں بہتری آئی ہے ، میں اور میری ڈپٹی گورنرز کی ٹیم معیشت کے معاملات بہتر مانیٹر کر رہے ہیں ۔ہاوسنگ ، تعمیراتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں کو بھی مانیٹر کیا جا رہاہے ۔