اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی رہائی میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم کردار اداکیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کیوں پاگل ہوں ،پاگل ہوں میرے دشمن۔ میری مخالف لابی میری کردار کشی کرتی رہتی ہے۔امریکہ میں مجھے کورونا ویکسین لگائی گئی اور میرے معمول کے ٹیسٹ کیے گئے۔میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے ہسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔ پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، جسے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امریکہ میں میرے ساتھ یہ امتیاز نہ کیا گیا اور مجھے بند کردیا گیا۔ اگلے روز میری والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے میری رہائی کی اپیل کی۔
میراکی رہائی میں کس حکومتی وزیر نے کردار ادا کیا؟ اداکارہ نے خود ہی بتادیا
