• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم نے بجلی مہنگی کرنے سے روک دیا

Apr 14, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے منع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تابش گوہر نے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھا تاہم انہوں نے بجلی مہنگی کرنے سے منع کردیا۔

تابش گوہر کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کے ذریعے گردشی قرضوں کو نیچے لایا جائے گا۔