سنچورین(نمائندہ خصوصی)ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی مدد سے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میرے الفاظ اس محبت کا اظہار نہیں کرسکتے جو مجھے فینز سے ہے،خاص طور پر میرے اپنے ملک کے لوگ،آپ کے اعتماد اور سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،عزت دینے کا شکریہ ،سپورٹ کرتے رہیں،دعا کرتے رہیں اور اعتماد کرتے رہیں۔
بابر اعظم نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا
