کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سارہ خان کے شوہر معروف گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان ہسپتال کے بستر پر بے سدھ لیٹی ہوئی ہیں۔ انہیں مانیٹر اور ڈرپ وغیرہ لگائی گئی ہیں۔ فلک شبیر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کو کیا بیماری لاحق ہوئی ہے۔
سارہ خان کی ہسپتال کی تصویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔