لاہور (نمائندہ خصوصی)ترجمان لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ضمانت سے متعلق وضاحت جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لاہور ہائیکورٹ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ شہبازشریف کی ضمانت ہو چکی ہے ، ججوں کے دستخط ہونے کے بعد شہبازشریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا ، لہذا میڈیا قیاس آرائیوں سے پرہیز کرتے ہوئے احتیاط سے کام لے ۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 13 اپریل کو شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔