• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چارسدہ سروکلے پولیس کی بڑی کاروائی۔ کالعدم تنظیم کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

Apr 16, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کوعلاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی۔ حسب اطلاع ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ خان نے ہمراہ پولیس نفری دہشت گرد کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کرتے ہوئے دہشت گرد کو گرفتا رکیا۔گرفتار دہشت گردکی شناخت جمیل احمد ولد غلام بہادر سکنہ ارنڈہ رنڑا خیل شبقدر سے ہوئی ۔ گرفتار دہشت گرد نے25نومبر 2013کو روڈ کے کنارہ پولیس موبائل کو IEDرکھا تھاجس میں پولیس بال بال بچ گئے تھے ۔ اس کے علاوہ6دسمبر 2013کو گورنمنٹ پرائمری سکول اقرب ڈاگ کو بھی دھماکے خیز مواد سے اڑایا تھا۔ اس کے علاوہ گرفتار دہشت گرد نے تھانہ بٹگرام کے حدود قبرستان میں بارودی مواد ، پرائما کارڈ وغیرہ رکھے تھے ۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف تھانہ سروکلے اور تھانہ بٹگرام میں تخریب کاری کے تین مقدمات درج ہے ۔ ملزم کو مزیدتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔