عمران خان خیبر پختون خواہ سے
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج پشاور میں قائم رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ کیا۔
آئی جی پی نے سستا بازار میں عوام کو دی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پی نے عوام سے ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بازار کے صدر نصر اللہ خان نے آئی جی پی کو رمضان سستا بازار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمات ان کو دہلیز پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
سی سی پی او پشاور احسن عباس اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج پشاور میں قائم رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ کیا۔