ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے لیب کا قیام عمل میں لایا گیا•اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے لیب کا دورہ کیا جہاں پر ضلعی پولیس سربراہ لیب کے انچارج عرفان لطیف بلوچ اور ٹیم سے ملے•اس موقع پر عرفان لطیف نے لیب کے کام اور کاکردگی پر ضلعی پولیس سربراہ کو بریفنگ دی اس کے قیام سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انویسٹیگیشن آفیسر مقدمات میں مطلوب ملزمان کے بارے میں تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر معلومات حاصل کر سکیں گے اور اس کے لئے آسان طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا• ہے۔اس لیب کے قیام سے نہ صرف تفتیش کا عمل بہتر ہوگا بلکہ کم وقت میں مستند حقائق منظر عام پر لائے جاکر اور ان حقائق کو شامل تفتیش کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اس لیبارٹری میں جدید طریقہ کار اور ڈیٹا کی بنیاد پر مقدمات کی جلد سے جلد تفتیش مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سی ایف یو لیبارٹری کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس لیبارٹری کے قیام سے تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے (Cellular Fransice Unit)لیب کا قیام
