عمران خان خیبر پختون خواہ :.تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان کی طرف سے پولیس لاٸن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا افطار پارٹی میں ڈی پی او زیب اللہ خان سمیت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان و پولیس آفیسران و کانسٹیبلان نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مرکز ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس چارسدہ کی طرف سے ماہ رمضان میں قیام امن کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گٸ اور مقدس مہینہ کے دوران صبح کی نماز سے لے کر نماز تراویح تک کی اداٸیگی کے دوران امن و امان کی فضاء قائم کرنے میں ڈسٹرکٹ پولیس کی کاوشیں قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوۓ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ پہلا عشرہ ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہمیشہ کی طرح عوام الناس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے میں سرخرو ہوں گے اور آج دوران افطار پارٹی میں تمام پولیس جوانوں کو ماہ رمضان میں اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دیتا ہوں اور اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ عوام کی حفاظت کے لئے محکمہ پولیس کو چنا گیا ہے۔