• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 39 محمد یعقوب شیخ نے تحریک انصاف تحصیل پروا کے صدر نوجوان شخصیت شفیق خان وزیر کو اپنا فوکل پرسن برائے ہیلتھ مقرر کر دیا ۔

Apr 20, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان ( اسدعباس) ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 39 محمد یعقوب شیخ نے تحریک انصاف تحصیل پروا کے صدر نوجوان شخصیت شفیق خان وزیر کو اپنا فوکل پرسن برائے ہیلتھ مقرر کر دیا ۔ شفیق وزیر کی فوکل پرسن تعیناتی کا پی ٹی آئی ورکرز سمیت عوام کا خیر مقدم ، تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اکنامک افیئرز محمد یعقوب شیخ نے پی ٹی آئی تحصیل پروا صدر محمد شفیق خان وزیر کو اپنا فوکل پرسن برائے محکمہ صحت مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف حلقہ این اے 39 کے ورکرز عوامی و سماجی حلقوں نے محمد شفیع خان وزیر کو کل پرسن برائے ہیلتھ بنانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفیق خان وزیر کی پی ٹی آئی اور عوام کے لیے بے لوث خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔شفیق خان وزیر کو فوکل پرسن ہیلتھ مقرر ہونے پر نیوز ٹائم کی ٹیم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں