• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بی آئی ایس پی میں کرپشن کا ریفرنس، فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا نوٹس

Apr 21, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دےد یا گیا۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔ عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرد ی اور کہا کہ جب سے ریفرنس آیا ہے فرزانہ راجہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں اور ہم استثنیٰ دیتے رہیں ۔
عدالت نے فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار ایک ماہ کے اندر عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 24مئی تک فرزانہ راجہ پیش ہوں ورنہ اشتہاری قرار پائیں گی ۔