• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا تاجر اتحاد کے ساتھ تعارفی میٹنگ ۔ میٹنگ میں تاجر اتحاد کے عہدیداروں کی شرکت ۔

Apr 21, 2021

خیبر پختون خواہ (عمران خان)تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد چارسدہ کے عہدداروں کا ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ میٹنگ میں تاجر اتحاد کے صدر افتخار حسین ،جنرل سیکرٹری حبیب ٹیلر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان نے کہا کہ تاجر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں تاجروں نے شہر کے امن کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل اور امن وامان پہلی ترجیح ہے۔ دوران میٹنگ تاجر اتحاد نے بازار میں دوکانداروں کو درپیش مسائل اور سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز سے متعلق آگاہ کیا۔کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیکر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرکے پولیس پر اعتماد بحالی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ کمیونٹی پولسنگ کو اپنا کر معمولی نوعیت کے مسائل میں ڈی آر سی اور جرگہ ممبران کو شامل کرکے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ اس موقع پر تاجر اتحاد کے صدر اور عہدیداروں نے چارسدہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔