ٓٓآج مورخہ 24۔04۔2021 کو ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی سربراہی میں کورونا کے عالمی وباءکے تیزی سے بڑھتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ زیب اللہ خان، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ اور محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتے ہوئے شرخ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی کہ این سی او سی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام سرکاری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شام چھ بجے کے بعد تمام بازاریں بند کر دی جائیں جبکہ تمام انڈور اور آوٹ ڈور اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔
ڈپٹی کمشنرنے صوبائی حکومت کی جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہفتہ میں دو دن یعنی جمعہ اور ہفتہ کے روز ضلع کے تمام بازاریں مکمل طور پر بند رکھنے کے سختی سے ہدایات جاری کی۔
اس موقع پر انہوں نے مزید ہدایات جاری کی کہ بازاروں سمیت ہر جگہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی سربراہی میں کورونا کے عالمی وباءکے تیزی سے بڑھتے ہوئے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے میٹنگ منعقد ہوئی
