• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوروناوائرس کے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقادکیاگیا

Apr 27, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس )کوروناوائرس کے بچائو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقادکیاگیا
اجلاس میں ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران کے صدرراجہ اخترعلی،حاجی محمدنواز،حاجی محمدرمضان ،چوہدری جمیل احمد، شیرمحمد ،حاجی اشرف ،سابق ایم پی اے عبدالحلیم خان قصوریہ ،علامہ رمضان توقیر۔ وسابق ناظم ملک اکرام ایسرایڈوکیٹ ،قاری خلیل احمدسراج ،مرکزی تاجراتحاد کے اشفاق چغتائی
،حامدرحمانی ،تاجرایکشن کمیٹی کے ایوب ایوبی ،شریف چوہان ،حاجی فضل الرحمان بلوچ نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان اورضلعی پولیس سربراہ نجم الحسنین لیاقت نے کہاکہ کورونا وباء سے بچائو کے حوالے سے انتظامیہ ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے ۔جمعة المبارک اورہفتہ کے ایام میں مکمل لاک ڈائون کیاجائے گا۔ ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمدہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگرلاک ڈائون کے دوران دکانیں کھلی ہوئیں تو ان پربھاری جرمانے کیے جائیں گے اوردکانیں سیل ہونگی۔ کورونا وباء پھیل رہی ہے اس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات پر سوفیصدعمل درآمدکرایاجائے گا۔ اگرکورونا ایس اوپیز پرعمل نہ ہواتوپاک فوج سے بھی مددلی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام کا کردارکورونا وائرس سے بچائو کے لیے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ علماء کرام وذاکرین مساجد سے لوگوں کو حکومتی ایس اوپیز پرعمل کرانے کی ہدایت دیں۔اس موقع پرتاجران ، علماء کرام اورمنتخب نمائندوں نے انتظامیہ اورپولیس کو کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اورایس اوپیزپرمکمل عمل درآمدکرنے کی یقین دہانی کرائی۔اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔