• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع بھر میں کورونا کے پھیلاو کے حوالے سے صورت حال دوسرے اضلاع کے مقابلے میں ابھی تک کنٹرول میں ہے.راجہ منصور احمد

Apr 27, 2021

ننکانہ صاحب(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا کے پھیلاو کے حوالے سے صورت حال دوسرے اضلاع کے مقابلے میں ابھی تک کنٹرول میں ہے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک ننکانہ کے تعلیمی ادارے کھول رکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کے پھیلاو کی شرح تناسب پانچ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے وہاں کے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ الحمد اللہ ہمارے ضلع ننکانہ صاحب میں کورونا کے پھیلاو کی شرح تناسب گزشتہ تین روز کی رپورٹ کے مطابق 4 فیصد ہے اس لیئے ہم نے ابھی تک ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔تاہم دوسری طرف سکولوں میں جانے والے طلباء کے والدین میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اکثر والدین نے ڈر اور خوف کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکولوں میں جانے سے روک رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح ننکانہ میں بھی سکولوں کو بند کر کے بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے تاکہ ان کے بچے کورونا وائرس کا شکار ہونے سے بچ جائیں۔ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب