• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں کورونا پھیلنے کی بنیادی وجہ بتادی

Apr 28, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات کورونا پھیلانے کا سبب بنے۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تین اقسام تیزی سے وائرس پھیلانے کا سبب ہوسکتی ہیں۔ بھارت میں کورونا مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جو مسئلے کا سبب بن رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی گھر میں رہتے ہوئےبھی دیکھ بھال کی جاسکتی ہے۔ بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے چار ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز بھجوانے کیلئے کام کررہے ہیں۔بھارت میں حالیہ بڑے اجتماعات سمیت دیگر عوامل نے بھی کورونا وبا پھیلانے میں کردار اداکیا ہے۔