• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپین میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والی کشتی سے17 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

Apr 28, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی) سپین کے کینری جزیرے کے قریب مہاجرین کی کشتی میں 17 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 3 افراد کو زندہ بچالیاگیاہے۔ یہ کشتی کینری سے کچھ فاصلے پر واقع ال ہیرو جزیرے کے جنوب مشرق میں 500 کلومیٹر کے فاصلے دیکھاگیاتھا۔

ہسپانوی حکام کے مطابق بچ جانے والے تینوں افراد کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، کورونا وباکے دوران افریقہ کے مغربی ساحلوں سے سپین کی طرف تارکین وطن کے لیے ایک بڑا راستہ بن گیاہے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں مہاجرین سپین پہنچ چکے ہیں۔رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں دو ہزار چار سے ز ائد تارکین وطن کینری جزیرے پر پہنچے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 23 ہزار مہاجرین کشتی کے ذریعے جزیرے پر پہنچے تھے اور 850 کے قریب راستے میں ہی لا پتہ ہوگئے تھے۔