• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانیوں کو جاپان میں بطور انسانی وسائل مواقع فراہم کرنے کی یادداشت پر دستخط

Apr 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستانیوں کو جاپان میں بطور انسانی وسائل مواقع فراہم کرنے کی یادداشت پر دستخط ہوئے ، دستخط وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاپان کے سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں ، یادداشت کا مقصد جاپان میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے ،جاپان میں بزرگ آبادی کا مسئلہ ہے ، وہاں پانچ لاکھ مزدوروں کی ضرورت ہے ، کوشش ہے پاکستانیوں کو وہاں بھیجا جائے تاکہ روزگار کے مواقع فراہم ہوں
زلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں باصلاحیت لوگ موجود ہیں لیکن افسوس یہاں آئی ٹی سیکٹر فروغ نہیں پا سکا ، یادداشت سے پاکستان میں آئی ٹی فیلڈ کے فری لانسرز کو مدد ملے گی ۔
جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا کہ فی الوقت تقریباً تیس ہزار پاکستانی جاپان میں مزدوری کر رہے ہیں ، جاپان میںپاکستانی کمیونٹی محنت کش لوگوں پر مشتمل ہے ، یادداشت سے جاپان بزرگ آبادی کے مسائل سے نمٹ سکے گا۔