عمران خان خیبر پختونخواں سے
پشاور کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں 04 ماہ قبل بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نشی تھا جو کہ آئے روز لڑائی جھگڑئے کرتا رہتا تھا ،جس نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ،جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی جمشید ولد شہباز سکنہ ملازئی نے 18دسمبر2020کو تھانہ ریگی پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کی شادی شدہ بہن نے خودکشی کرلی ہے ، واقعہ کی بابت پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تھی
ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت مقتولہ کے شوہر کو حراست میں لے کر اسے انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر ملزم امجدخان ولد ارسلا خان سکنہ ملازئی نے اپنی بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ،گرفتار ملزم نشی تھا جو کہ آئے روز لڑائی جھگڑئے کرتا رہتا تھا ،جس نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ،جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا سفاک ملزم گرفتار
