• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک کو پولیو فری پاکستان بنائیں گے

Apr 28, 2021

پشاور (عمران خان) ملک کو پولیو فری پاکستان بنائیں گے ‘ پولیو کیسز میں کمی خوش آئند ہے جو متعلقہ سرکاری اور معاون اداروں کی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت مربوط کاوشوں کا نتیجہ ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو مرض کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے یہ باتیں ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چیئرمین رابعہ بصری نے بچوں کو پولیو مہم میں قطر ے پلاتے وقت کہیں انہو ں نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اور تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت صوبے سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے انہوں نے کہاکہ انکاری والدین کو بھی راضی کردیا تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطر پلائے اور بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچا ئیں اس سلسلے میںانسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت ،خیبر پختونخواسے پولیو مرض کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے پولیو کا خاتمہ ہمارے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوگیا جبکہ پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان میں پولیو ختم ہوجائیگا اور پاکستان پولیو فری کنٹر ی بن جائیگا ۔