• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جرمن وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Apr 29, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکوما س کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءسے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پر امن و مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے ،افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے مستقل سیاسی حل کے خواہاں ہیں ۔