• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

زمبابوے بمقابلہ پاکستان ، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم،پاکسستان کا پلڑا بھاری

Apr 30, 2021

ہرارے (نمائندہ خصوصی)پاکستان نے زمبابوے کے 176 رنز کے جواب میں پہلے دن کھیل کے اختتام بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے رنز بنالیے ہیں۔ زمبابوے کو ابھی پاکستان پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پرنس میسوورے اور کیون کاسوزا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کیون آغاز میں ہی حسن علی کی گیند کا نشانہ بنا گئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد آنے والے ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنااور صرف پانچ سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔زمبابوے کے کھلاڑی ملٹن شومبا نے وکٹ پر آنے کے بعد قدم جمائے اور مزید وکٹیں گرنے سے روکنے کی بھر پور کوشش کی لیکن وہ 27 رنز پر رن آوٹ ہو گئے۔زمبابوے کے بیٹسمین روئے کائیا 48 اور رجیس 19 رنز بنا کرپولین لوٹ گئے۔دیگر بلے بازوں میں ٹریپانو 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے سب حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے چارچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ سپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اوپننگ بلے باز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا ،ابتدائی اوورز میں دونوں بلے بازوں نے اطمینان کے ساتھ زمبابوے کے باؤلرز کا سامنا کیا اور آہستہ آہستہ وکٹوں کے چار وں اطراف شاٹس کھیلنا شروع کیں۔ جب کھیل ختم ہوا تو عمران بٹ 42 اور عابد علی 56 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔عابد علی نے اپنی شاندار ففٹی میں 10 جبکہ عمران بٹ نے چار چوکے لگائے۔