• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی سفارش، وزیر اعظم نے فیصلہ سنادیا

May 1, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ اوگرا کی سمری میں پانچ سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔