ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ایسے ہی ایک بھارت کی مقامی کننڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ارجن گوڈا بھی ہیں جنہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی اداکار فلموں کی شوٹنگ کے بجائے کورونا مریضوں کیلئے چلنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بن گئے ہیں۔
ارجن ایمبولینس میں کورونا مریضوں اور لاشوں کو لانے لیجانے کا کام کررہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چلانے سے قبل ضروری طبی امداد کی تربیت حاصل کررکھی ہے۔
اس کے علاوہ اداکار نے کورونا سے مرنے والے 6 افراد کی آخری رسومات بھی ادا کرچکے ہیں۔
بھارتی اداکار کورونا مریضوں کیلئے ایمبولینس ڈرائیور بن گئے
