رياض چانڈيو :. تفصیلات کے مطابق دادو میں بلدیہ دادو کے ایڈمنسٹریٹر اور ملازمین میں اختلاف شدت اختیار کرگئے ملازمین ایڈمنسٹریٹر کے خلاف دادو پریس کلب پہنچ گئے ملازمین عباس علی سہاگ، قادر جمالی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ دادو کی سالانہ 36 کروڑ سے زائد کی بجٹ ہے بلدیاتی نظام کے بعد 8 ماہ سے اسٹنٹ کمشنر روینیو محمد علی بلوچ کے پاس ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات ہیں جو ایک دن بھی دفتر نہیں آیا ایڈمنسٹریٹر ہر کام پر 20 فیصد کمیشن طلب کررہا ہے جبکہ ہم ملازمین کے وردی الاؤنس کی 20 لاکھ روپے کی بجٹ جاری کرنےکے لیے بھی 20فیصد کمیشن طلب کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دی ہے مگت اب تک ڈپٹی کمشنر نے بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اگر عید سے پہلے ملازمین کا معاملہ حل نہیں کیا گا تو کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی جائے گی دفاتر کی تالابندی کے ساتھ شھر میں صفائی ستھرائی کا کام بھی بند کردیں گے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر دادو سمیع اللہ شیخ نے میڈیا کو بتایہ ہے شھر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے اور ملازمین کی وردی الاؤنس کا مسئلہ جائز ہے جسے جلد حل کیا جائے گا۔