• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ھم ان تمام شھداء صحافیوں کو انکی عظیم صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سید حسنین نقوی

May 4, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ینگ جرنلسٹ میڈیا کلب کمیرو سٹی پریس کلب کے سینئر ممبر کے سرپرست اعلی سید حسنین نقوی نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ ھم ان تمام شھداء صحافیوں کو انکی عظیم صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے معاشرے کی ان برائیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ظلم و جبر کے خلاف اپنی صحافتی قلم کے زریعہ حق و سچ کا پرچار کرتے ھوئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ جام شھادت دے کر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ھم ان بہادر مرد مجاھد صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ھیں جنہوں نے اپنے عظیم شہداء صحافیوں کی آزادی صحافت کی جدوجہد کے ادھورے مشن کو لیکر صحافتی خدمات محنت لگن و تندہی سے سر انجام دے رھے ہیں۔ ھم آزادی صحافت کے ایماندار سچے بے باک نڈر علمبردار صحافیوں کی اعلیٰ خدمات اور انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں