ڈیرہ اسماعیل خان
صوبائی صدر انٹرنیشنل فیڈریشن أف میڈیا جرنلسٹ خیبر پختونخواہ اللہ نواز ساگر صوبائی آرگنائزر عمران راجپوت صوبائی نائب صدر خاندار خان (پشاور) جنرل سیکرٹری أمیر حسین نقوی. ضلعی صدر ڈیرہ محمودالحسن ضلعی سینئر نائب صدر اسدعباس انفارمیشن سیکرٹری اکرام شاہ ضلعی صدر (سوات) ثناءاللہ خانخیل اور باقی تمام عہدیداران نے عالمی یوم آزادی صحافت پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے مگر اسے دور حاضر میں بھی زمانہ قدیم جیسے بنیادی مسائل اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے ماضی کے ادوار کی طرح موجودہ حکومت بھی صحافیوں کیلئے کچھ بھی کرتی دکھائی نہیں دے رہی مگر ان نامساعد حالات کے باوجود پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا عوام کو اجتماعی شعور دینے میں اپنا مسلمہ کردار نبھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہوتی مگر اس کیلئے ملک بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یکجا ہو کر بیک وقت بلند ہونیوالی آواز ہی صحافیوں کی تکالیف کا مدوا کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ3مئی یوم آزاد ی صحافت پر اہل صحافت کے تجدید عہد کرنیکا دن ہے کہ ہم ایک آزاد، ذمہ دار، پر تشدد عناصر اور ریاستی دباؤ سے۔ بے خوف رہتے ہوئے عوام کے اطلاعات تک رسائی کے بنیادی حق کیلئے نہ صرف لڑتے رہیں گے بلکہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری بھی رکھیں گے
قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کی جائیں گے آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے حکومت وقت کو تمام ممکنہ. سہولیات فراہم کرنی چاہیں تاکہ ذمہ دارپریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکے
صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے مگر اسے دور حاضر میں بھی زمانہ قدیم جیسے بنیادی مسائل اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے
