• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے قرار دار، وزیراعظم نے اہم اعلان کردیا

May 4, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا ۔
یورپی یونین میں پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے منظوری ہونے والے قراردار کا جائزہ لینے کے لیےمنعقد اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،جبری گمشدگیوں،صحافیوں کے تحفظ ،آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لائیں جائیں گے۔اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سےمتعلق مشاورت کی گئی۔اجلا س کے شرکا کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔