• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مانچسٹر کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چودھری ظفر رانجھا نے رانجھا ہاؤس مانچسٹر میں پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

May 4, 2021

مانچسٹر (عارف چودھری ) مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری ظفر رانجھا نے اپنے گھر رانجھا ہاؤس میں پر تکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا افطاری میں بہت ہی اعلی قسم کی پاکستانی ڈشیں بنائ گئ تھیں رانجھا ہاؤس کا دستر خوان بر طانیہ بھر میں مشہور ہے افطاری میں قریبی رفقا نے شرکت کر کے رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ ہم شکر گزار ہیں کہ ایک دفعہ پھر ہمیں اکٹھے افطاری کرنے کا موقع ملا ۔ بر طانیہ کے نوجوان بزنس مین نبیل جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ ہم چودھری ظفر رانجھا کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں افطاری پر مدعو کیا کیونکہ پچھلے سال کورونا وائرس کی وبا سے ایسا ممکن نہیں تھا ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا بھی دلی شکریہ جنہوں نے ماہ مقدس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی اور  ہمیں مساجد میں عبادت کرنے کا موقع ملا ۔ پراپرٹی ڈیلر چودھری محسن سلطان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتی اور قانون کا احترام کیا دعائے رب العالمین ہے کہ افطاری میں شامل افراد کو اسکی جزائے خیر عطا فرمائے۔جانی گرل کے سی ای او رفیق شاہد نے کہا کہ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعاکی کہ پاکستان کے حالات بہتر  کرے اور جو لوگ بھی کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہیں رب العالمین انہیں صحتیاب کرے اور ماہ رمضان کے بابرکت مہینے کے صدقے رب العالمین عالم اقوام سے کورونا وائرس کی موذی وبا سے چھٹکارا دلوائے آمین۔ میزبان چودھری ظفر رانجھا نے افطاری میں شریک مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے ہر ممکن کوشش کی کے سماجی فیصلے کی پابندی کو ممکن بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ ہم برطانوی حکومت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ماہ مقدس میں چھوٹے پیمانے پر افطار پارٹی کی اجازت دی دعائے رب العالمین ہے کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان اور بھارت میں کورونا وائرس نے جو قہر ڈھایا ہے اس سے نجات دلائے ۔ افطار ڈنر میں چودھری شہباز -چودھری اسنات- عارف چودھری و دیگر بھی شریک تھے