• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہفتہ کوبینک کھلے ہوں گے لیکن عید کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

May 5, 2021

کراچی (آئی این پی ) سٹیٹ بینک نے 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک تمام بینکس اور مالیاتی ادارے کھلے رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 10تا 15 مئی عیدالفطر کی چھٹیاں ہیں۔