• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا

May 6, 2021

سرینگر (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، تازہ واقعے میں قابض بھارتی فوج نے شوپیاں میں تین معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقہ امام صاحب کے محاصرے کی آڑ میں تینوں کشمیریوں کو شہید کیا ، بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن جاری ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ۔