• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برفانی تودہ گرنے سے 7 کوہ پیما ہلاک، ایک اور افسوسناک خبرآگئی

May 10, 2021

پیرس(ویب ڈیسک) فرانس میں پہاڑی سلسلے ایلپس میں برفانی تودہ گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی عمریں 42 سے 71 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں تاہم کوہ پیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے کے علاقے ساووئی میں کوہ پیما چوٹی عبور کرنے کی کوشش میں برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ دو الگ الگ مقامات پر تھوڑے تھوڑے وقفے سے پیش آنے والے ان واقعات میں 7 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

اٹلی کی سرحد کے قریب اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے شدید برف باری جاری ہے اور موسم انتہائی خراب ہے جس کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ حکومت نے موسم کی خرابی کی وجہ سے چوٹی سر کرنے والے کوہ پیماؤں سے بیس کیمپ سے واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔