• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغان طالبان کا عیدالفطر پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

May 10, 2021

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبان نے عید پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے، تاکہ تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جاسکے۔

دوسری جانب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں سکول کے باہر بم دھماکے ہوئے تھے جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔افغان صدر نے سیدالشہد سکول پر حملے میں طالبان کو ملوث قرار دیا جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردید اور حملے کی مذمت گئی ہے۔