• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلع خیبر جمرود سورکمر پاک افغان شاہراہ پر ؛ ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق، 16زخمی۔

May 10, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں سے
ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ سورکمر میں ٹرک اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم سے تیں افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوگئے مرنے اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا جن میں بیشتر کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ھے ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر مقصود عالم کے مطابق راولپنڈی سے مسافروں کو طورخم لے جانے والی فلائنگ کوچ جمرود کے علاقہ سور کمر کے مقام پر موڑ میں اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی واقعے اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو کے پانچ ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیموں کو فوراََ جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں فلائینگ کوچ میں تین افراد ڈرائیور حضرت بلال ساکن پبی، لعل گل اور خوشحال خٹک ساکن افغانستان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 16 کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں تورا باز، امان اللّٰہ ،شیر امان، ورات ، ربیع، جہانگیر، شین گل، پیر الدین، کتاب جان ، گل ولی ، عزیز خان ، فتح محمد ، فریدون، گل ولی ،شیررحمان، اور دیگر سکنہ افعانستان شامل ہیں.جس کا پشاور ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہیں